پاور لوم فیکٹری میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیسکو مانانوالہ سب ڈویژن کی ٹاسک فورس نے پاور لوم فیکٹری میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی واردات پکڑ لی۔ صارف کے خلاف مقدمہ درج کروا کر اسے گرفتار کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مانانوالہ سب ڈویژن کی بجلی چوری کی روک تھام کے لئے قائم کی گئی ٹاسک فورس نے ایس ڈی او غلام محمد آباد کی سربراہی میں چک نمبر201ر۔ب ملک پورمیں ایک پاور لوم فیکٹری کی چیکنگ کی تو فیکٹری مالک محمد یونس ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔ پولیس نے پاور لوم فیکٹری کے مالک محمد یونس کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...