حمزہ شہباز کا بیان چوری اور سینہ زوری کے مترادف ہے: فواد چودھری

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا بیان چوری اور سینہ زوری کے مترادف ہے۔ حمزہ شہباز نے ملک کے معاشی حالات خراب ہونے کا بیان دیا ہے۔ چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔ اتنی سنجیدگی سے جھوٹ بولنا کافی مشکل کام ہے۔ مسلم لیگ ن والوں نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ ن لیگ کے رہنماؤں کو جھوٹ بولنے میں مشکل پیش نہیں آتی۔ ن لیگ کی کرپٹ حکومت دیوالیہ معیشت چھوڑ کر گئی۔ ن لیگ والے اپنی ناکامی کا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈال رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...