نواز شریف کا جیل میں طبی معائنہ، ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر

لاہور(نامہ نگار) لاہور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کیا اور انکے بلڈ پریشر سمیت شوگر کے ٹیسٹ کئے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کو گھر سے آنے والی ادویات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ سابق وزیر اعظم سے جیل میں ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص کرکے ملاقات کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کا رکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سے پوچھ کر ہی ملاقات کی اجازت دی جائیگی۔ نواز شریف کو قیدی نمبر 4470 الاٹ کیا گیا۔ دریں اثنا سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کا فیصلہ آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائیگا۔ اپیل دائر کرنے کیلئے ان کے وکلا نے مشاورت شروع کر دی ہے، احتساب عدالت کے سزا کے فیصلے کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ نوازشریف نے خواجہ حارث کے وکالت نامے پر دستخط کر رکھے ہیں۔ فیصلے کیخلاف 10روز میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...