لاہور (وقائع نگار خصوصی) انویسٹی گیشن مکمل کیے بغیر نیب کی جانب سے ملزموں کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آرٹیکل 10 کے تحت کسی بھی ملزم کو دوران تفتیش گرفتار نہیں کیا جا سکتا، ملزم کو گرفتاری کی وجوہات بتائے بغیر گرفتاری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انویسٹی گیشن مکمل کئے بغیر نیب کی جانب سے ملزموں کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر جسٹس شاہد وحید نے سماعت سے معذرت کر لی
Dec 27, 2018