بسنت توہین عدالت کی درخواست پر وزیر اطلاعات پنجاب، چیف سیکرٹری، آئی جی سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کی اجازت دینے پر دائر توہین عدالت کی درخواست میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس امین الدین کی عدالت میں بسنت کی اجازت دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے فریقین نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بسنت منانے کا اعلان کیا۔ جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے پتنگ بازی سے روکنے کیلئے اقدامات نہیں کئے۔ صوبائی وزیر کے اعلان کے بعد لوگوں نے پتنگ بازی شروع کر دی ہے۔ جس سے معصوم بچوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ ذمہ داران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالت نے صوبائی وزیر اور انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی بسنت منانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بسنت منانے سے متعلق رائے طلب کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...