لاہور: مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز ایک تولہ سونا کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہو گیا۔ اس کا ریٹ 66ہزار روپے سے بڑھ کر 67ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیدار عرفان شمسی کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایک اونس سونا کی قیمت 6.75ڈالر کے اضافے سے 1276.20ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن