اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اقتصادی سفارتکاری کو فروغ دینے کیلئے اہم دارلحکومتوں میں متعین پاکستانی سفراء کی دو روزہ کانفرنس آج جمعرات کے روز دفتر خارجہ میں شروع ہو رہی ہے۔ امکان ہے کہ وزیر اعظم جمعہ کے روز کانفرنس کے آخری روز خطاب کریں گے۔ و زارت خارجہ وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے تعاون سے اس کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ کانفرنس میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری اور تجارت خصوصا برآمدات کے فروغ کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ،وزیرخزانہ اسدعمر، تجارت اورسرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود، ادارہ جاتی اصلاحات اورکفایت شعاری کے مشیرڈاکٹرعشرت حسین اور سرمایہ کاری بورڈکے چیئرمین ہارون شریف کانفرنس میں اپنا اقتصادی لائحہ عمل پیش کریں گے۔
اقتصادی سفارتکاری کا فروغ، سفیروں کی دو روزہ کانفرنس آج شروع ہوگی
Dec 27, 2018