کھر (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب اور حکومت کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے کیونکہ حکومتی وزراء کے بیانات میں نواز شریف کی سزا کا ذکر ہر وقت موجود رہتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار سابق اپوزیشن لیڈر ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی سزا سے متعلق کنفرم تھا اور یہ سب پہلے سے ہی جانتے تھے کیونکہ نیب کا حکومت سے گٹھ جوڑ ہے اور اس لئے حکومتی وزرا کے بیانات میں بھی نواز شریف کی سزا کا ذکر موجود رہتا تھا۔
نیب اور حکومت کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے،خورشید شاہ
Dec 27, 2018