نئی دہلی: مشتعل سکھوں نے راجیو گاندھی چوک کے بو رڈ پر سیاہی پھیر دی، جوتوں کا ہار لٹکایا

Dec 27, 2018

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہائی سکیورٹی زون کناٹ پیلس کے قریب کناٹ چوک جسے انتظامیہ نے نام تبدیل کرکے راجیو چوک کر دیا تھا۔ گزشتہ روز مشتعل سکھ افراد نے دھاوا بول کر چوک کی افتتاحی تختی پر سیاہی پھیر دی اور جوتوں کے ہار پہنائے۔ انہوں نے بتایا کہ راجیو گاندھی 1984ء میں سکھوں کے قتل عام کا ذمہ دار تھا کناٹ چوک کا اس کی بجائے شہید بھگت سنگھ چوک رکھنا چاہئے۔ قبل ازیں لدھیانہ میں اکالی دل یوتھ سے وابستہ 2 کارکنوں نے معروف پارک میں نصب راجیو گاندھی کے سفید مجسمے کو کالا کر دیا وہ بھی سابق وزیراعظم کو سکھوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دے رہے تھے۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا بعد میں کانگریس کے کارکنوں نے مجسمے کو صاف کیا۔

مزیدخبریں