پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں،موٹروے کے کئی سیکشنز بند

Dec 27, 2018 | 12:14

ویب ڈیسک

پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کے کئی سیکشنز گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردئیے گئے۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 1، ایم 2، ایم 3اور ایم 4 شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ قومی شاہراہ پر ملتان، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، اوکاڑہ، ساہیوال، میاں چنوں، پھولنگر، جمبر، پتوکی اور دیگر شہروں میں شدید دھند  چھائی رہی  جس کے باعث حد نگاہ صفر سے 50 میٹر تک رہ گئی۔موٹروے ایم ون شدید دھند کے باعث پشاور سے برہان تک بند کردی گئی، موٹر وے ایم 2 کلرکہار، بھیرہ، سالم، کوٹ مومن اور لاہور بھی بند ہے۔ترجمان  نے کہا  کہ موٹر وے ایم 3 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد شدید دھند کے باعث بند ہے، اسی طرح ایم 4 فیصل آباد سے گوجرہ، خانیوال سے ملتان بند کردی گئی  ۔ترجمان موٹروے کی مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹر وے پر سفر سے قبل موٹروے ایپلی کیشن، ایف ایم 95 ریڈیو اور ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔ترجمان نے کہا کہ موٹر وے پولیس ہر 15 منٹ بعد ایف ایم ریڈیو پر دھند کی صورتحال نشر کررہی ہے۔

مزیدخبریں