وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے 4 ملکی دورے کو شٹل ڈپلومیسی کا نام دےدیا

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے 4 ملکی دورے کو شٹل ڈپلومیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے پاس جانے کا مقصد افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے وسیع تر ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چار ملکی تین روزہ دورے کو شٹل ڈپلومیسی کا نام دے دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے پاس جانے کا مقصد افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے وسیع تر ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔پاکستان ایک مضبوط مربوط اور خوشحال ہمسائیگی کیلئے پرعزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن