خیبرپختونخوا:جنوبی اضلاع میں پینےکےصا ف پانی کی فراہمی کی سکیموں پر تقریباً 9ارب روپےخرچ

 خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے کے جنوبی اضلاع میں پینے کے صا ف پانی کی فراہمی کی سکیموں پر تقریباً نو ارب روپے خرچ کررہی ہے۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ان علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی تقریباً سات سو چھوٹی سکیمیں پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ تین سو سے زائد ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن