حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سپورٹس اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قائد اعظم سپورٹس فیسٹیول کے سلسلہ میں بیڈ منٹن ٹورنا منٹ سپورٹس جمنازیم میں کھیلا گیا جس میں انڈر 12،انڈر 18،مینز ڈبل اور ویٹنرز ڈبل کیٹگری کے مقابلے ہوئے۔انڈر 12کا فائنل سید رغیب شاہ،انڈر 18فائنل راجہ حسن،مینز ڈبلز فائنل راجہ حسنین برادر اور ویٹنرز فائنل پی ٹی سرور شاہین اینڈ برادر نے جیت لیا۔پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء چودھری سکندر نواز بھٹی فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضیٰ،سپورٹس آفیسر ماجد حسین ،صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ملک حامد رضا،نعیم احمد سینئرسمیت کھلاڑیوں کی شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل مقابلے دیکھے ۔پاکستان کے ٹاپ رینکرز و انٹر نیشنل کھلاڑیوں،محمد عظیم سرور،راجہ حسنین حیدر،راجہ ذوالقرنین اور عون شاہ نے خصوصی طور پر فائنل مقابلوں کے موقعہ پر شرکت کی۔چودھری سکندر نواز بھٹی اور ڈی او سپورٹس نے کھلاڑیوں،آفیشلز میں ٹرافیاں،شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔ انٹر نیشنل کھلاڑیوںمحمد عظیم سرور،راجہ حسنین حیدر،راجہ ذوالقرنین اور عون شاہ کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔