ہاکی ڈومیسٹک ایونٹس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: اجمل خان لودھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اجمل خان لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل کے روشن مستقبل کیلئے درست اقدامات اٹھا رہی ہے جس کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈز کا جاری ہونا بہت ضروری ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک کی سطح پر ایونٹس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے‘ نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتیں دکھانے کا بھی موقع ملے گا۔ ملائیشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تین سال کے وقفہ کے بعد قومی ٹیم کو اذلان شاہ کپ میں شرکت کی دعوت دینا خوش آئند ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چاہیے کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ ہونے دے بلکہ حکومت کو بتائے کہ قومی کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے یہ ٹورنامنٹ کتنا ضروری ہے۔ جونیئر ہاکی چیمپئن شپ سے سامنے آنیوالے ٹیلنٹ کو کیمپ لگا کر اس میں مصروف رکھنے کی ضرورت ہے‘ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی میچز کی سہولت دی جائے تو مستقبل کے ایونٹس کی بہتر تیاری کر سکیں گے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھی قومی کھیل کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز کا اجرا کرے کیونکہ فنڈز کے بغیر قومی کھیل کی ترقی ممکن نہیں ہے، کرکٹ کی طرح پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی لیگ ہاکی شروع کرنا چاہتی ہے جس سے حکومتی تعاون کیساتھ ساتھ ملٹی نیشنل اداروں کو بھی آگے آنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...