بھارت خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے، دنیا نوٹس لے: شہباز شریف‘ کنٹرول لائن پر فائرنگ کی مذمت

Dec 27, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں۔ شہباز شریف نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں شہریت بل پر اٹھنے والے طوفان سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت کے اندر سے عوام نے انتہا پسند حکومت کو مسترد کردیا ہے۔ دنیا جنگی جنون کے بھارتی رویہ کا نوٹس لے۔ پاک فوج کے دو شہدا نے اپنی جان قوم اور وطن پر وار دی۔ یہ ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہدا کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کا صبر جمیل دے۔

مزیدخبریں