لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) سیوہن کے قریب بھگو ٹوڑہو کے قریب گدھاگاڑی اور دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے لاڑکانہ شہر کے لیلان آباد کے رہائشی منظور شیخ ان کے بیٹے امیر شیخ اور معصوم بچی انیلا شیخ کی نمازہ جنازہ اتاترک ٹاور کے قریب پارک میں ادا کی گئی جس میں متوفی کے ورثائ، سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں متوفیوں کو شہر کے ابوبکر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، دوسری جانب متوفیوں کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔