مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما مولوی بشیر گرفتار: بھارتی فوج آپریشنز میں جدید آلات سے لیس کتے استعمال کریگی

سرینگر(اے پی پی) بھارتی وزارت دفاع نے مقبوضہ کشمیر میں تلاشی آپریشنوںکے دوران ایسے تربیت یافتہ کتے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے جسموں پر جدید نوعیت کے آلات نصب ہوںگے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر سے شائع ہونے والے اردو روزنامے ’’روشنی‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی دفاعی ذرائع نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںکے دوران جدید آلات سے لیس کتے استعمال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے پر کافی عرصے سے کام جاری تھا اور بالآخر وہ جدید آلات تیار کر لیے ہیں جو کتوں پر نصب کیے جائیں گے۔ کتوںکے جسم پر آڈیو اور ڈیڈیو سسٹم بھی نصب ہو گا۔ بھارتی فوج کی 26 ڈاگ یونٹ سے وابستہ لفٹنٹ کرنل وی کاملراج کے مطابق تربیت یافتہ اور آڈیو اور ویڈیو آلات سے لیس کتے ایک کلو میٹر کی دوری تک تمام معلومات کمپیوٹر کے ذریعے فراہم کریںگے جس سے فوج کو آپریشن کرنے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کتوں کے جسم پر بلٹ پروف جیکٹ بھی ہوںگے تاکہ انہیں فائرنگ وغیرہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔ مسلسل بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے وادی کشمیر ، جموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور مقبوضہ وادی کے دیگرقصبوں میں سخت پابندیاںنافذ ہیں اور چپے چپے پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ پری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل ہیں جس کے سبب لوگوں خاص طور پر صحافیوں ، طلبا اور تاجروں کوسخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ اگرچہ موسم فی الوقت خشک ہے‘ لیکن رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے گر رہا ہے۔ نلوں اور پانی کی ٹینکیوں میں پانی جم رہا ہے۔ روز بروز بڑھتی ہوئی سردی نے پہلے سے بھارتی محاصرے اور پابندیوں کے ستائے کشمیریوںکی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ لوگوںکا کہنا ہے کہ اس برس موسم سرما نے اپنے ابتدائی ایام میں ہی اپنی طاقت کا خوب مظاہرہ کیا۔ غیر قانونی طور پر نظر بند80سالہ معمر حریت رہنما ڈاکٹر غلام محمد حبی کے اہلخانہ نے سینٹرل جیل سرینگر میں ان کی گرتی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نظر بند حریت رہنما کے اہلخانہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ بھارتی پولیس نے غلام محمد حبی کو رواں برس 5 اگست کو گھر سے گرفتار کرنے کے بعد سینٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیا تھا، جہاں ان کی صحت روز بروز گر رہی ہے۔آئی این پی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد کو سرینگر سے گرفتارکرلیا ہے‘ 23دسمبر کو بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ میں حریت رہنما مولوی بشیر احمد کے دو بھائیوں فاروق احمد اور محمد سلطان کو گرفتار کیا تھا اور ان کی بہن کے گھر پر چھاپہ مار کر مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...