قازقستان کے شہر الماتےمیں آج صبح ایک طیارہ ائر پورٹ سےاڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی حادثے کاشکار ہوگیا ،حادثے میں ابھی تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارے میں 95 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ شہر الماتے سے دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا ۔قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتے ائیرپورٹ کے حکام کے مطابق ،حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ائیرپورٹ حکام نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اس حادثے میں بچ گئے ہیں جن کی تعداد کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
قازقستان میں مسافرطیارہ اڑان بھرتےہی گرکرتباہ ،9 افرادہلاک
Dec 27, 2019 | 10:22