پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں،موٹرویز بند

Dec 27, 2019 | 11:40

ویب ڈیسک

اسلام آباد ،لاہور،ملتان(صباح نیوز) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں اور متعدد علاقوں کو ایک مرتبہ پھر شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی  ۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیورز حضرات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انھیں احتیاط برتنے کا کہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس وقت چشتیاں، بہاولنگر اور خانیوال شہر سمیت گردونواح میں شدید دھند ہے، اس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ دھند کے باعث شہر میں حد نگاہ میں 20 میٹر رہ گئی  ۔موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر حد نگاہ 5 میٹر ہونے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر مسافر گاڑیوں کو فوگ لائٹس جلانے ہدایات کی گئی  ۔ادھر موٹروے ایم تھری رجانہ سے درخانہ اور ایم فور شام کوٹ سے شور کوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ۔خانیوال سے ملتان موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا   جبکہ چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان ، لودہراں اور بستی ملوک میں بھی دھند ہے۔ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 20 میٹر تک ہو گئی ۔ترجمان موٹروے پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں جبکہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں.

مزیدخبریں