امریکا نے کویت اور سعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان تیل کے مشترکہ کنوﺅں سے تیل کے اخراج کے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے اورکہاہے کہ سعودی عرب اور کویت کا زمینی اور سمندری حدود میں تیل کے کنوﺅں میں موجود تیل کے اخراج پر اتفاق اہم پیش رفت ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں کئی سال سے تعطل کا شکارتیل کی سپلائی ممکن ہو سکے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے کی طرف سے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور کویت میں منقسم تیل کے کنوﺅں سے تیل کے اخراج سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں بھی اضافہ ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کو مستقبل قریب میں کویت گلف آئل کمپنی اورسعودی شیورون کمپنی کے مابین تیل کے اخراج پر اشتراک عمل کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔
سعودی عرب ، کویت مشترکہ کنووں سے تیل کے اخراج پرامریکا کا خیرمقدم
Dec 27, 2019 | 11:45