عراقی صدر برہم صالح نے ایران کے حمایت یافتہ پارلیمانی بلاک کے وزارت عظمی کے امیدوار کو نامزد کرنے سے انکار کردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے مسترد شدہ ایسے کسی امیدوار کو وزیراعظم کو نامزد کرنے کے بجائے مستعفی ہونے کو ترجیح دیں گے۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر برہم صالح نے ایک بیان میں کہا کہ عراق کا آئیں انھیں اس بات کا حق نہیں دیتا کہ وہ وزارتِ عظمی کے کسی امیدوارکومسترد کردیں۔اس لیے وہ پارلیمان میں اپنا استعفا پیش کرنے کو تیار ہیں۔