عرب اتحاد کی صعدہ میں آپریشن کے دوران پیش حادثے کی تحقیقات کا اعلان

یمن میں آئینی حکومت کے معاون عرب اتحاد نے 24 دسمبرمنگل کے روز آپریشن زون میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا معاملہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کردیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم اس حادثے کے کولٹرل ڈیمیج کا اندازہ لگانے کے بعد جلد ہی اپنی رپورٹ جاری کرے گی۔ذرائع کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ 24 دسمبر کو صعدہ میں آپریشن زون میں پیش آنے والے ایک واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صعدہ میں دشمن قوت کی طرف سے دراندازی کی کوشش روکنے کے لیے انتہائی محتاط اور جامع اندازمیں آپریشن کیا گیا۔ تاہم اس دوران ہونے والے نقصان کی تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردی گئی ہے۔ یہ واقعہ صعدہ گورنری کے منبہ ڈاریکٹوریٹ میں پیش آیا۔ گراﺅنڈ پرموجود عرب اتحادی فوج کی طرف سے اس واقعے کی تفصیلات سامنے لائی گئی ہیں اور وہاں پرہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے متعلق تمام دستاویزی ثبوت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کردیے گئے ہیں۔ کرنل المالکی کا کہنا تھا کہ عرب اتحادی فوج کسی بھی آپریشن کو محتاط انداز میں آگے بڑھاتی ہے اور اس دوران عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کا کم سے کم جانی نقصان ہو۔

ای پیپر دی نیشن