کلر سیداں (نامہ نگار)سورج گرہن ہو یا چاند گرہن یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جو ہمیں استغفار کرنے کی ترغیبات دیتی ہیں ان خیالات کا اظہار مولانا سلیم محمود نے جامعہ مسجد شیخاں کلر سیداں میں صلواۃ الکسوب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلام کے ضابطہ حیات میں موجود ہے ہم دنیاوی معاملات میں الجھ کر اسلامی تعلیمات کو فراموش کر چکے ہیں۔