کریم کے استعمال سے اعصابی طور پر مفلوج ہونے کا واقعہ منظر عام پرآگیا

Dec 27, 2019

برکلے، کیلیفورنیا: ایک واقعے سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ رنگت گوری کرنے والی کریموں سے اعصابی نظام شدید متاثر ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے میکسکو سے بنی ہوئی کریم کا مسلسل استعمال کیا تو اس کا مرکزی اعصابی نظام (سینٹرل نروس سسٹم) شدید متاثر ہونے لگا۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی مرحلے میں اس کی وجہ پارے (مرکری) کو قراردیا ہے جس کی بڑی مقدار کریم میں شامل کی گئی تھی اور اس کا مقصد رنگ صاف کرنا تھا۔ خاتون کی صحت اب اتنی بگڑچکی ہے کہ انہیں نلکی کے ذریعے کھانا پینا دیا جارہا ہے اور وہ اپنا خیال رکھنے بلکہ بولنے سے بھی محروم ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں