آئی ایم ایف سے پاکستان کو45کروڑ 24 لاکھ ڈالر قرض کی دوسری قسط موصول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط کی مد میں 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔ قرضے کی دوسری قسط آئندہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائرمیں شامل ہوجائے گی۔ پاکستان کے موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر 17.595 ارب ڈالر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر10.907 ارب ڈالرز اور دیگر بینکوں کے پاس 6.688 ارب ڈالرز کے ذخائر ہیں۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کا پہلا جائزہ مکمل کر کے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دے دی۔ عالمی مالیاتی ادارے نے 6 ارب ڈالر قرضے کے پروگرام میں سے دوسری قسط جاری کی ہے۔ دوسری قسط کی منظوری کے بعد موجودہ پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ذریعہ اب تک دی گئی مجموعی رقم کا حجم 144 کروڑ ڈالر تک بڑھ جائیگا ، زر مبادلہ کے ذخائر 17 ارب 59 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 ارب 90کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ قرضے سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے پہلے جائزہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔ آئی ایم ایف کے وفد نے نومبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا قرضہ معاشی اصلاحات کے لیے دے رہا ہے، واضح رہے کہ پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے تقریبا ایک ارب ڈالر مل چکے ہیں۔ پروگرام آن ٹریک ہے، اگلی قسط سے متعلق لیول معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔ جیری رائس کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستانی معیشت کا ابتدائی جائزہ لیا ہے، پروگرام کے تحت پاکستان نے تمام اقدامات اور اہداف پورے کر لیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن