جاپان، 2004 کے سونامی میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقاریب

 بر اعظم ایشیا کے کئی حصوں میں مقامی افراد نے 2004 میں سونامی کے 15برس مکمل ہونے اور اس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 230,000 افراد کی یاد میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں بھی اس سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ہلاک ہونے والے افراد کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس سلسلے میں انڈونیشیا کے صوبے آچے میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں سونامی لہریں پورے پورے دیہاتوں کو بہا کر لے گئی تھیں۔ تھائی لینڈ میں بھی کئی مقامات پر یادگاری تقاریب منعقد ہوئیں۔ 2004 ءمیں آنے والی اس قدرتی آفت نے بھارت، سری لنکا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے کئی علاقوں میں شدید تباہی پھیلائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن