سکیورٹی اہلکار بغیر وارنٹ مسلمانوں کے گھر داخل ہو رہے ہیں: اروندھتی رائے

نئی دہلی (اے پی پی) معروف بھارتی مصنفہ اور سماجی کارکن اروندھتی رائے نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ اب سکیورٹی اہلکار لوگوں کے گھروں کا تقدس پامال کر رہے ہیں لہذا اس موقع پر ہمیں ایک دوسرے کی حفاظت کرنا ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی اہلکار مسلمان علاقوں میں بغیر ورانٹ کے لوگوں کے گھروں میں گھسنا شروع ہوگئے ہیں، لہذا ہمیں خود اپنے تحفظ کو خطرے میں ڈال کر ہر صورت ایسے علاقوں میں گشت کرنا ہوگا ، جب ہم ایک دوسرے کی حفاظت کریں گے تو ہی عظیم قوم بنیں گے۔ایک سینئر کانگریسی رہنما پرتھوی راج چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ مذہب کی بنیاد پر قانون بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکمران جماعت بی جے پی کی بھارت کو ایک ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی ناکام ہو رہی ہے۔حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان اور جونیئر مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے کہا وہ اتنے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں سے حیرت زدہ رہ گئے ہیں اور اب وہ اپنے کارکنوں کو ہدایت کر رہے ہیں کہ وہ اپنے اتحادیوں اور مخالفوں کے ساتھ رابطے کر کے ان مظاہروں کی شدت کم کرنے کی کوشش کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...