حکومت حریت قیادت کے تعاون سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف جرائم کو اُجاگر کرتی رہے گی. سردار مسعود خان

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کی حکومت حریت قیادت کے تعاون سے مقبوضہ کشمیر میں جاری نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کواجاگر کرتی رہے گی ۔انہوں نے یہ بات کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

سردارمسعودخان نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزررہا ہے مگر بھارت کے زیرتسلط بہادر کشمیری عوام نے بھارت کے تشدد کے باوجود اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کاعزم کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا کیونکہ جموں وکشمیر کے عوام نے بھارت کی غیرقانونی حکومت اور قبضے کو مسترد کردیاہے۔

ای پیپر دی نیشن