گزشتہ حکومتوں کے 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے گئے : مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ

Dec 27, 2019 | 21:10

ویب ڈیسک

وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کے 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے گئے اور گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 2ہزار ارب روپے لون واپس کیے گئے اور ایکسچینج ریٹ کو نئے انداز میں تشکیل دیا گیا تاکہ ایکسپورٹ میں آسانی ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی اخراجات میں 40 ارب روپے کی کمی لائی گئی اور آرمی کے بجٹ کو 'فریز' کیا گیا۔ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ یہ طے کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ اور سپلیمنٹری گرانٹ نہیں لی گئی۔انہوں نے دعوی کیا کہ 'موجودہ حکومت سے زیادہ کوئی بزنس فرینڈلی گورنمنٹ نہیں رہی'۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے گئے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کراچی ایئرپورٹ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ کراچی کا پانچواں دورہ ہے۔

مزیدخبریں