عراق مزاحمتی گروہ کی کاروائیوں میں شدت،ایک روز میں امریکہ کے تین فوجی قافلوں پر حملے

بغداد(اے پی پی )عراق میں امریکہ کے تین فوجی  قافلوں پر حملے ہوئے ہیں۔عراق کے سکیورٹی ذرائع نے کہ عراق میں تین علاقوں میں امریکی فوجی کارواں کے راستے میں دھماکے ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حملے امریکی فوجی کارواں پر ذی قار، بابل اور قادسیہ صوبوں میں ہوئے۔عراق کے مزاحمتی گروہ قاسم الجبارین نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس گروہ کا کہنا ہے کہ اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اس سے  قبل جمعرات کو بھی عراق کے المثنی صوبے کے السماو علاقے میں امریکی فوجی کانوائے پر حملہ ہوا تھا۔واضح رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی قافلے  اور اس کی فوجی چھائونیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔عراق  کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن