کیرالہ میں کم عمر 21 سالہ طالبہ  آریہ راجندرن میئر بن گئی

ممبئی (نیٹ نیوز)  بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر ترواننت پورم کے میئر کے لیے 21 سالہ آریہ راجندرن نے  میدان مارلیا جس کے بعد وہ ہندوستان کی سب سے کم عمر میئر بن گئی ہیں۔ترواننت پورم کی میونسپل کارپوریشن کے لیے ہونے والے انتخابات میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) نے 100 میں 51 نشستیں حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ بی جے پی کو محض کو صرف 35 سیٹیں ملیں۔کمیونسٹ پارٹی نے ضلعی اور ریاستی کمیٹیوں کی مشاورت سے حیران کن طور پر شہر کی میئر کے لیے 21 سالہ ریاضی کی طالبہ آریہ راجندرن کو اپنا میئر امیدوار منتخب کیا ہے جو موڈوانمگل ڈویڑن سے پہلی بار کونسلر منتخب ہوئی ہیں۔ وہ نہ صرف کیرالہ بلکہ بھارت کی تاریخ کی سب سے کم عمر میئر ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...