شاگرد کو قتل کرنے پر 63 سالہ روسی تاریخ دان کو 12 سال قید

ماسکو (نیٹ نیوز) اپنی ساتھی کو قتل کر کے ٹکڑے کرنے پر روسی تاریخ داں کو 12 سال قید‘ روس کے ایک تاریخ داں جنہوں نے اپنی ایک شاگرد اور ساتھی کو سینٹ پیٹر برگز میں گولی مار کر ہلاک کرنے اور پھر اس کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا ان کو ساڑھے بارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اولیگا سوکولوف جن کی عمر 63 برس کی ہے اور جو نپیولین کی جنگی مہمات کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں انھوں نے 24 سالہ انستاسیا یشچنکو کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔عدالت میں اپنا اعترافی بیان درج کراتے ہوئے سوکولوف نے وہ ساری تفصیل بیان کی کہ کسی طرح انھوں نے پہلے یشچنکو کو تین گولیاں مار کے ہلاک کیا اور پھر ایک چھری اور آری سے ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔ ان کے پشتی بیگ سے ایک سٹن پستول بھی برآمد ہوا۔ طالب علموں نے بتایا کہ سکولوف یشچنکو کو جوزفین کے نام سے پکارتے تھے جو نپولین کی ساتھی تھیں اور یشچنکو سے کہتے تھے کہ وہ انھیں سر کہہ کر مخاطب کریں۔ عدالت میں انھوں نے بتایا کہ ان دونوں کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا اور یشچنکو نے ان پر چھری سے حملہ کر دیا تھا۔ اس کے جواب میں انھوں نے یشچنکو پر گولی چلا دی۔ یشچنکو کے والدین نے سوکولوف کے بیان کو رد کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...