صنعا (شِنہوا‘ اے پی پی) یمن کی حکومت کے حامی سعودی زیرقیادت اتحاد نے یمن کے وسطی صوبے مرب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر رات کے دوران6 فضائی حملے کئے ہیں۔ حوثیوں کے زیرانتظام المسیر ٹی وی نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ میں بتایا فضائی حملوں میں جبل مراد اور جوبہ اضلاع میں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ اضلاع حکومت کے زیر انتظام صوبے کے انتہائی شمال اور مغرب میں واقع ہیں جو حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا سے کچھ میل مشرق میں ہیں۔ ادھرکولیشن نے 175 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں۔ ترجمان کا کہنا ہے سرنگوں کی تنصیب کا مقصد عالمی جہاز رانی اور آبی ٹریفک کو خطرے میں ڈالنا ہے۔
یمن: عرب اتحاد کے حوثیوں پر فضائی حملے، 175 بارودی سرنگیں تباہ کر دیں
Dec 27, 2020