سعودی عرب میںآج  سے برفباری کا  امکان

ریاض(اے پی پی ) ماہر موسمیات سامی عبیداللہ الحربی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں آج  اتوار 27 دسمبر سے برفباری کا امکان ہے جس کے بعد سردی میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی علاقے عرعر، العویقیلہ، رفحا، حفر الباطن، الجوف کے انتہائی مشرقی علاقے، حائل کے انتہائی مشرق، قصیم اور ریاض کے انتہائی مشرقی علاقوں میں ہلکی برفباری کا آغاز اتوار سے ہونے کا قوی امکان ہے۔ الحربی کے اندازے کے مطابق مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ  ریجن کے علاوہ مملکت کے شمالی علاقے جبکہ قصیم، مشرقی ریجن اور ریاض کے شمالی علاقوں میں بھی کہیں ہلکی جبکہ کہیں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن