خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) پنجا ب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو مستقل کئے جانے کا فیصلہ، کنٹریکٹ اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی آئی سیکنڈری نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کی اتھارٹیز سے کہا ہے کہ بی ایڈ کو الیفائیڈ اساتذہ کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سیکنڈری نے عارضی اساتذہ اور نوکری سے فارغ کئے گئے اساتذہ کا بھی مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔ اتھارٹیز کو مذکورہ تفصیلات تین روز میں سکول ایجوکیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔