حکومت مضبوط‘ جلسوں‘ لانگ مارچ سے فرق نہیں پڑے گا‘ گورنر سرور

لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے دسمبر، جنوری، فروری اور مارچ بھی گزر جائیں گے الیکشن 2023میں ہی ہونگے۔ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے لانگ مارچ اورجلسوں سے کوئی فر ق نہیں پڑے گا۔ ملکی ترقی کو ریورس گیئر لگانے کی سازشیں کر نیوالوں کوناکام بنائیں گے۔وہ گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین اور مہر نعیم اللہ تاج سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام پی ڈ ی ایم نہیں جمہوریت،آئین وقانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانیہ کیساتھ ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا حکومت کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے آج معاشی اور سفارتی سمیت ہر محاذ پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا 30 سالوں میں پہلی بار پنجاب میں انڈسڑی مکمل بحال ہو رہی ہے اور کہ عوام کو روزگار کے نئے مواقعے میسر آرہے ہیں۔گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم پر قوم کو مکمل اعتماد ہے اور اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...