راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی جانب سے حکومت پر محمد علی درانی کی شہباز شریف سے زبردستی ملاقات کے الزام کو سراسر دروغ گوئی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد علی درانی سے ملاقات میں شہباز شریف کی مرضی و منشا شامل تھی جیل میں کسی بھی قیدی کو کسی بھی فرد سے ملاقات کیلئے مجبور نہیں کیا جا سکتا شہباز شریف کی اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات نہ کرنے میں بھی انکی مرضی شامل ہوتی ہے فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا بیگم صفدر اعوان جھوٹوں کی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں ہر موقع پر اپنے مفاد کیلئے جھوٹ بولنا آل شریف کی عادت ثانیہ بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان سمیت شریف خاندان کے تمام افراد ذہنی سکون کیلئے سائیکاٹرسٹ سے مدد لیتے ہیںپی ڈی ایم کے حوالے سے اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے استعفوں کے غبارے سے آصف زرداری اور شہباز شریف نے ہوا نکال دی۔