کوئٹہ (بیورورپورٹ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و پی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم عمران نیازی کے مخالف نہیں بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ کوئی باہر سے آکر یہ نہ بتائے کہ ہمارا وزیر فلاں ہو گا پاکستان کی عوام نے سلیکٹڈ اور سلیکٹر دونوں کو مسترد کردیا ہے پاکستان کی عوام موجودہ حکومت سے اکتا چکی ہے پی ڈی ایم کے جلسوں نے ثابت کردیا کہ حکمران اب ایوانوں میں بیٹھنے کا مینڈیٹ کھو چکے ہیں ،پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان مزید تجربوں اور سلیکٹڈ حکمرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے دو لخت کردیا ہے عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے چیخ رہے ہیں جبکہ سلیکٹڈ حکمران عوام کو تسلیاں دیکر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے وزیراعظم عمران خان نیازی نے اپنی غلطیوں اور نااہلیوں کا خود اعتراف کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ اس ملک میں حقوق مانگنے والوں کو دیوار سے لگایا جاتا ہے اور غداری کے القابات سے نواز کر انہیں راستے سے ہٹایا جاتاہے اس ملک میں ذوالفقار علی بھٹو ہوں یا سردار عطاء اللہ مینگل کا بیٹا شہید اسد مینگل ہو یا پھر نواب اکبر خان بگٹی ہوں انہیں حقوق مانگنے کی پاداش میں راستے سے ہٹایا جاتا ہے جو افسوسناک امر ہے بلوچستان سرزمین پشتون اور بلوچ غیور عوام کی مشترکہ سرزمین ہے لیکن اس سرزمین میں رہنے والے پشتون ہوں یا بلوچ دونوں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ حق مت مانگو ورنہ تمہیں مار دیا جائے گا خدا کیلئے ہمیں مت مارو ورنہ سب کچھ برباد ہو جائیگا ہم اس ملک کے وفادار ہیں۔
عوام موجودہ حکومت سے اکتا چکے، ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ اچکزئی
Dec 27, 2020