لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات شروع

لاہور(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات شروع ہوگئی۔لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز سے پندرہ جبکہ سیشن اور سول عدالتوں میں سات روز کی عدالتی تعطیلات شروع ہوگئیں، لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بنچز میں 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہونگی جبکہ صوبہ بھر کی سیشن اور سول عدالتوں میں یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات رہیں گی۔سیشن کورٹ سمیت ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سات ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن و سول ججز فوری نوعیت کے کیسز پر سماعت کریں گے عدالتی تعطیلات کے دوران صرف فوری اور اہم  نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی، چھٹیوں کے دوران درخواست ضمانت، حبس بے جا، ضمانت منسوخی، حکم امتناہی سمیت دیگر ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...