اسلام آباد(این این آئی)وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے حافظ حسین کو ہیرا قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی نے کہاکہ میں دو ہزار تین میں جے یو آئی میں شامل ہوا اور دوہزار گیارہ میں سینیٹ سے استعفیٰ دیا، اس عرصے میں جے یو آئی (ف) کی مالی ضروریات پوری کرتا رہا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حافظ حسین کو دوہزار گیارہ میں کئی بار عمران خان کے پاس لیکر گیا تھا،اعظم سواتی نے بتایا کہ جے یو آئی کی ہیجانی کیفیت کا باب مولانا شیرانی سے شروع ہوا، مولانا شیرانی زیرک سیاستدان اور اعلیٰ ترین عالم دین ہیں، اعظم سواتی نے مولانا شجاع الملک کو بھی بہادر،سچااورکھرا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کے علمام ولانا شجاع الملک کی آواز سنیں۔