چمن (اے پی پی)چمن میں ہندسوز چوک کے علاقے میں باپ نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنے دو جوان بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ لیویز حکام کے مطابق شفاف الدین نامی شخص نے معمولی گھریلو تنازعہ پر اپنے گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنے دو جوان بیٹوں 18 سالہ شریف اللہ اور 19 سالہ شفیع اللہ کو قتل کردیا گیا ۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ لیویز حکام کے مطابق ملزم نے دس سال قبل بھی اپنے سگے بھائی کو قتل کردیا تھا۔لیویز نے لاشیں سول اسپتال منتقل کردیں۔ انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔