نایاب نسل کے7 ہرنوں کی ہلاکت، چڑیا گھرانتظامیہ معاملہ کو دبانے لگی

بہاولپور(نیوز رپورٹر)بہاول پور کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے سات ہرنوں کی ہلاکت کا معاملہ انتظامی غفلت اورزہریلاچارہ وجہ بنا‘ کیوریٹر چڑیا گھر میڈیا سے حقائق چھپانے جواب دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینے لگے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جب بہاول پور کے چڑیا گھر میں نایاب چیتل نسل کے سات قیمتی ہرنوں کی ہلاکت کے حقائق عوام کے سامنے لانے کے لیے میڈیا  ٹیم جب چڑیاگھر بہاول پور پہنچی تو کیوریٹر ابرار احمد نے پہلے تو کوریج کرنے سے منع کیا بعد میں ہرنوں کی ہلاکت کے حقائق بتانے کے بجائے ٹال مٹول کرتے ہوئے چلے گئے زرائع کے مطابق ہرنوں کے جنگل کے اردگرد کا ماحول تعفن زدہ پانی فراہم کرنے والے نالوں کی صفائی کی ابتر صورتحال اور ناقص چارے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جانوروں کو چارے کی فراہمی کے وقت ڈاکٹر طارق کا موقع پر موجود نہ ہونا معصوم جانوروں کی ہلاکت کا باعث بنا جس کا چڑیا گھر انتظامیہ کے پاس کوئی جواب نہیں اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف زاہد علی نے میڈیا کو بتایا کے اصل حقائق رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوں گے اور رپورٹ چوبیس گھنٹے کے اندر آ جائے گی اورزمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن