دکھی انسانیت کی فلاح کیلئے میدانِِ عمل میں ہیں،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ

Dec 27, 2020

ملتان(لیڈی رپورٹر )صدر الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ضلع ملتان عابدہ راؤ نے کہا ہے کہ کرونا کی پچھلی لہر کے دوران الخدمت نے ضرورت مند ہم وطنوں کو گھروں میں راشن پہنچائے اور نادار افراد کی مدد کی ان کو مشکل حالات میں بے یارومددگارنہ چھوڑا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار تقسیمِ امداد کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پہلے کی طرح اب بھی ہم دکھی انسانیت کی فلاح اور بہتری کیلئے میدانِِ عمل میں موجود ہیں ۔ ہم پیارے نبی کریم ؐ کے اُسوہ پر چل کر لوگوں کی مدد اپنے مواخات پروگرام کے ذریعے کر رہے ہیں جس کے تحت مستحق خواتین اور بچوں میں نقد رقوم، بستر ، سلائی مشینیں اور غریب نوجوان بچیوں میں شادی بکس تقسیم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دیگر عہدیداران نائب صدر شریفاں مقصود، جنرل سیکرٹری سعدیہ افضل اور خالدہ اسماعیل اور سمیرا جعفر نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

مزیدخبریں