رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)آئین پاکستان کے تحت کسی بھی شخص کو دوران حراست تکلیف نہیں پہنچائی جا سکتی خون منجمندکردینے والی سردی میں ٹھنڈی ہتھکٹریاں پہنا کر کر ملز م کو تکلیف پہنچانا آئین پاکستان اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے آئین پاکستان دفعات 9اور10کے تحت مقامی پولیس کو مجسٹریٹ دفعہ 30ندیم اصغر ندیم نے ہتھکڑیاں پہنانے سے قبل ملزم کو دستانے پہنانے کی ہدایت جاری کر دی تاکہ ملزم کو پہنچائی جانے والی تکلیف کم کی جا سکے ،تفصیل کے مطابق تھانہ آباد پور پولیس نے درج مقدمہ نمبری 489/20بجرم 397/215کے گرفتار ملزم ہدایت اللہ کو جسمانی ریمانڈ کے لئے دفعہ 30کے مجسٹریٹ ندیم اصغر ندیم کی عدالت میں پیش کیا اس دوران گرفتار ملزم ہدایت اللہ نے عدالت سے استدعا کی کہ شدید سردی کے باعث ایسے ٹھنڈی ہتھکڑیاں پہنائی گئیں ہیں جس سے اسے تکلیف پہنچ رہی ہے جس پر فاضل جج ندیم اصغر ندیم نے اپنے ریماکس میں کہا کہ آئین پاکستان کے تحت کسی بھی شخص کو دوران حراست کسی بھی شخص کو تکلیف نہیں پہنچائی جا سکتی ٹھنڈی ہتھکڑیاں پہنانے سے قبل پولیس ملزم کو دستانے پہنائے تاکہ آئین پاکستان اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو ۔
سردی میں ہتھکٹریاںلگانے سے قبل ملزم کو دستانے پہننے کا حکم
Dec 27, 2020