لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام پلاک لوک سٹوڈیو میں معروف شاعر احسان رانا ساتھ ایک مکالماتی نشست ہوئی جس میں خاقان حیدر غازی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاک نے ان کی شخصیت اور شاعری کے حوالے سے بھرپور گفتگو کی۔ احسان رانا کے کلام میں شدید احساس تنہائی کو بہت نُدرت کے ساتھ بیان کیا ہے۔اس موقع پر نامور گلوکار آصف پرویز مہدی اور نُور افشاں نے انکا کلام پیش کرکے سحر طاری کر دیا۔ ڈی جی پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے احسان رانا کو خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا۔