لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے کہاہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ وطن دے کربہت بڑا احسان کیا ہے جس کی ہمیں قد ر کرنی چائیے اورقائدکے بتائے ہوئے اصولوں ہر عمل پیرا ہو کر پاکستان کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے اور وہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کی تحریک انتشار کا شکار ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ساری زندگی ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنانے میں گزاری آج وہ کس منہ سے ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہیں۔