جانوروںکو صحت مند رکھنے کیلئے رجسٹرڈ ونڈا کھلائیں :ڈاکٹر جمشید اختر

Dec 27, 2020

جلال پورپیروالہ(نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات اپنے جانوروںکو صحت مند رکھنے اور بہتر پیداوار کیلئے محکمہ لائیو سٹاک سے رجسٹرڈ شدہ ونڈا، فیڈملز کی تیار کردہ فیڈ (خوراک) کھلائیں۔  کوئی بھی شخص فیڈ سٹف اینڈ فیڈ کمپائونڈکی تیاری ، ذخیرہ ، فراہمی ، نقل و حمل برائے فروخت اور مارکیٹنگ نہیں کر سکتا 
جب تک وہ شرائط کی تکمیل اور فیس کی ادائیگی کے بعد اس ایکٹ کے تحت جاری لائسنس نہ رکھتا ہو۔اس لیے دکان کی رجسٹریشن برائے فروخت کھل ، ونڈا، چوکر کروانا ضروری ہے۔

مزیدخبریں