شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما پیر ارشد ہاشمی نے کہاہے کہ نوا ز شریف نے اپنے ادوار حکومت میں قائداعظم کے تین اصولوں ایمان ،اتحاد اور تنظیم کو پامال کرکے رکھ دیا یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ نے قائداعظم کی رحلت کے بعد ان کے نظریات اور افکار سے رو گردانی اختیار کر کے دوقومی نظریہ کی بجائے نظریہ ضرورت کی سیاست کو اختیار کر لیا جس سے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان ہواعمران خان حقیقی معنوںمیں قائد اعظم کے جانشین بن کر ان کے افکار ،نظریات کے مطابق وطن عزیز کو ایک اسلامی ،فلاحی اور جمہوری ریاست بنانے کیلئے کردارادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ رات شمعون بابر بھٹی مرحوم کے ڈیرہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید نے کی اس موقع پر افضال حیدر، پیر سکندرشاہ ،ایاز خان ، شعیب احمد بھٹی ،مشتاق احمد ڈپو والے ،معاز بدر بھٹی ، امیر حمزہ بھٹی ،عاشر عظیم یزدانی ،شعیب کمبوہ ،طلحہ کمبوہ سمیت دیگربھی موجودتھے۔
مسلم لیگ نے قائد کے نظریات ‘ افکار سے روگردانی کی :ارشد ہاشمی
Dec 27, 2020