ساہیوال:قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ  ٹی ٹونٹی کلب نے جیت لیا

Dec 27, 2020

ساہیوال (نامہ نگار)محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام بابائے قوم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر قائد اعظم انٹر کلب کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد ہوا،ٹورنا منٹ میں 18کلبوں کی ٹیموں نے شرکت کی جبکہ فائنل بلال کرکٹ کلب اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کلب ساہیوال کے درمیا ن ہوا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بابر بشیر تھے ۔ٹی ٹونٹی کرکٹ کلب کی ٹیم نے 104رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے پورا کر لیا اور ٹورنا منٹ کی فاتح قرار پائی۔ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے ٹورنا منٹ جیتنے والوں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزیدخبریں