میلبورن (سپورٹس ڈیسک)بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 195رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، میزبان ٹیم مشکلات کا شکار، بھارتی ٹیم نے جواب میں پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 36رنز بنالیے تھے اور اسے آسٹریلوی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 159رنز درکار تھے ۔بھارتی بائولرز کے سامنے میزبان ٹیم بالکل بے بس نظر آئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے مارنس لبوشگنے 48، ٹریوس ہیڈ 38اور متھیو ویڈ 30رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ے جسپریت بمرانے چار،روی چندرن ایشون نے تین جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد سراج نے دو اور راویندرا جدیجہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔